05 جولائی ، 2015
سینتیاگو...........کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں چلی نے ارجنٹینا کو پینالٹی شوٹ آئوٹ پر 1-4سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چلی کے دارالحکومت میں سینتیاگو میں چلی اور ارجنٹینا کے درمیان کوپا امریکہ کپ کا فائنل ہفتے کی رات کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، کھیل کا وقت مکمل ہونے تک جی توڑ کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا، اس میں بھی کوئی گول نہ کر سکا۔ بعد از میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ پر ہوا، جہاں ہوم ٹیم چلی نے ارجنٹینا کو 1کے مقابلے میں 4کے پینالٹی اسکور پر کوپا امریکہ کپ کی ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ اعزاز چلی کی ٹیم کو کوپا امریکہ کپ کی 99سالہ تاریخ اور خود ملک کی تاریخ میں بھی پہلی بار حاصل ہوا ہے۔