05 جولائی ، 2015
پالی کیلے......تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں215رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،یوں سری لنکا نے 63رنز کی برتری حاصل کرلی۔پالی کیلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے 209رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر اننگز شروع کی،لیکن مجموعی اسکور میں صرف 4رنز کے اضافے کے بعد عمران خان کوشل کی گیندپر کلین بولڈ ہوگئے۔سرفراز احمدنے78رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پرساد، پردیپ اور کوشل نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نےپہلی اننگز میں 278رنز بنائے تھے،جس میں کرونارتنے کے شاندار130رنز شامل ہیں۔یاسر شاہ نے عمدہ لیگ اسپن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ راحت اوراظہر علی نے بالترتیب 3اور 2وکٹیں لیں۔تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔