05 جولائی ، 2015
کراچی......سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام بینکوں سے این جی اوز کے اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے لیٹر میں ملک بھر کے بینکوں سے این جی اوز کے اکاونٹس کی فوری تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔یہ ہدایات سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔بینکوں سے این جی اوز کے نام، اکاونٹ نمبرز، اور سال دو ہزار تیرہ سے اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خاص طور پر سال 2013 سے 2015 تک بیرون ملک سے آنے والی رقوم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔