پاکستان
27 جنوری ، 2012

ادویات کے ری ایکشن پر فوری کارروائی کی گئی، رانا ثنااللہ

ادویات کے ری ایکشن پر فوری کارروائی کی گئی، رانا ثنااللہ

لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ادویات کے ری ایکشن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موٴثر اقدامات کیے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی ہلاکتوں پر سیاست نہ چمکائے۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نااہل مشیر اپنی کرپشن چھپانے کے لئے صوبائی حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ لاشوں پر سیاست چمکانا پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے پنجاب میں ڈینگی وائرس پر قابو پایا گیا اور اب ادویات کے ری ایکشن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موٴثر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :