پاکستان
14 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی پر مشارت جاری ہے، حنا ربانی/ ڈرون حملے بند کئے جائیں، کائرہ

نیٹو سپلائی پر مشارت جاری ہے، حنا ربانی/ ڈرون حملے بند کئے جائیں، کائرہ

اسلام آباد … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں نیٹو سپلائی پر مشارت جاری ہے، 10 سال تک نیٹو سپلائی کا پاکستان نے کوئی معاوضہ نہیں لیا، افغانستان کے امن کیلئے نیٹو سپلائی کی سہولت دیتے رہے جبکہ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موٴقف واضح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ امریکا ڈرون حملے بند کردے۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں نیٹوسپلائی پر مشاورت جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گیلانی نے برطانوی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دی ،دونوں وزرائے اعظم کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی مذاکرات ہوئے، برطانیہ نے 4 سال میں 4 ارب پاوٴنڈز کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال میں نیٹو سپلائی کا پاکستان نے کوئی معاوضہ نہیں لیا، افغانستان میں امن کیلئے نیٹو سپلائی کی سہولت دیتے رہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے برطانیہ میں ہرسطح پر مذاکرات تعمیری رہے، دورہ برطانیہ میں وزیراعظم کے ساتھ 12 ارکان پارلیمنٹ اور پریس کے 16 افراد تھے، وہ اکیلے بھی جاتے تو پروٹوکول اسٹاف ساتھ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موٴقف واضح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ امریکا ڈرون حملے بندکردے۔

مزید خبریں :