پاکستان
14 مئی ، 2012

کوئٹہ: عالمو چوک پر دھماکا، ایف اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 26 زخمی

کوئٹہ: عالمو چوک پر دھماکا، ایف اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق، 26 زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایف سی اہلکاروں سمیت بچے، خواتین اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں ایف سی کی 2 گاڑیوں سمیت 7 گاڑیاں تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق عالمو چوک پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، 40 سے 45 کلو دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :