27 جنوری ، 2012
کراچی … ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی سے 50 لاکھ روپے لینے کا الزام سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اسکینڈل کے الزام کے خلاف جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں رٹ بھی دائر کررکھی ہے اور آئی ایس آئی نے جن افراد میں رقم تقسیم کی ان کے نام بھی شائع ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کا نام بدنام کرنے کیلئے پارٹی کا نام بھی لیا گیا۔