پاکستان
11 جولائی ، 2015

ملک کے مختلف علاقوں میں کالی گھنگھور گھٹائیں چھا گئیں

 ملک کے مختلف علاقوں میں کالی گھنگھور گھٹائیں چھا گئیں

اسلام آباد.......پانی سے بھرے بادلوں نے اڑان پکڑ لی ۔ملک کے مختلف حصوں میں برسنے کی ٹھان لی۔بادل کن علاقوں میں گرج رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کالی گھنگھور گھٹائیں چھا گئیں ،یہ گھٹائیں کہیں برس رہی ہیں اورکہیں برسنے کو تیار کھڑی ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا ہے،لیکن راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ۔ جاوید کالونی ، ڈھوک کھبہ ، آریہ محلہ ، امام بار گاہ چوک ، جامعہ مسجد روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ، ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ آج شام تک جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ کمزور ہوجائےگا، تاہم شام کے بعد مزید بارشوں کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح 20فٹ پرپہنچےتوعلاقہ خالی کرالیاجاتاہے،لیکن فی الحال نالہ لئی میں نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 13.91فٹ رکارڈکی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ نالہ لئی کےاطراف رہنے والوں کےلیےخطرے کی کوئی بات نہیں ،لیکن پھر بھی نالے اطراف رہنے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان ہے۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہے گا۔دوسری جانب آج زیریں بلوچستان اور وسطی سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :