پاکستان
27 جنوری ، 2012

وزیراعظم کے سابق کوارڈینیٹر خرم رسول نے ایف آئی اے کو گرفتاری دیدی

وزیراعظم کے سابق کوارڈینیٹر خرم رسول نے ایف آئی اے کو گرفتاری دیدی

اسلام آباد…وزیراعظم کے سابق کوارڈینیٹر خرم رسول نے ایف آئی اے کو گرفتاری دیدی۔ذرائع کے مطابق خرم رسول غبن اور کرپشن کے الزامات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔خرم رسول نے اپنے بھائی کے ہمراہ گرفتار ی دی ۔گرفتاری کے وقت خرم رسول کا کہنا تھا کہمیں بے قصور ہوں ، دھمکیوں کے باعث اپنی جان بچاتا پھر رہا تھا۔ مجھے اور میرے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ۔ ایک سال سے میرے بچے سکول نہیں جارہے ۔زبردستی چیکوں پر مجھ سے دستخط کرائے گئے۔خرم رسول کا کہناتھا کہ نرگس سیٹھی سے انصاف دلوانے کیلئے کہا تھا۔سپریم کورٹ پر مجھے مکمل اعتماد ہے ،خرم رسول ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی جس کے بعد میری ضمانت ہوئی،مجھ پر الزام لگانے والے ہیروئین مقدمات میں جیل میں رہ چکے ہیں،جن لوگوں نے مجھ پر الزامات لگائے ان کا پس منظر بھی دیکھا جائے۔خرم رسول نے بتایا کہ میڈیا کوارڈینیٹر بننے کے بعد 35 لاکھ کی ادائیگیاں کیں۔چھ ،سات کروڑ روپے کی ادائیگیاں باقی تھیں جنہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔یرے وکیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ سول معاملہ ہے۔

مزید خبریں :