کھیل
22 جولائی ، 2015

چوتھا ون ڈے: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

چوتھا ون ڈے: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

کولمبو ......چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔سری لنکا نےاپنی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی ہیں، تھسارا اور تھرنگا کی جگہ ایشن پریانجن اور لکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو میزبان سری لنکا پردو ایک سے برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم کی آج کے میچ میں فتح چمپئنز ٹرافی تک رسائی آسان بنا دے گی۔ اگر پاکستانی ٹیم یہ سیریز تین دو کے فرق سے جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اس کے پوائنٹس 90 اور چار ایک سے جیتنے کی صورت میں 92 ہو جائیں گے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم عالمی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز سے پیچھے ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے جیت کر چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنا چکی ہے اور اب ویسٹ انڈیز اور پاکستان میں سے کوئی ایک ٹیم آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ایونٹ میں حصہ لے سکے گی ،آئی سی سی ایونٹ 2017 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :