پاکستان
24 جولائی ، 2015

ایم کیو ایم کا عمران خان کی اہلیت چیلنج کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کا عمران خان کی اہلیت چیلنج کرنے کا اعلان

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ نے آئین کے آرٹیکل62کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلئے خط لکھا ہے ، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ 2013ء کے الیکشن میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی، عمران خان نے قوم کا وقت اور قیمتی اثاثہ ضائع کیا ۔ان خیالات کا اظہاررکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل ، وسیم اختر، شبیر قائم خانی ،عظیم فاروقی اورعارف خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہاکہ پوری قوم عمرا ن خان سے سوال کرنا چاہتی ہے کہ انھوں نے کس کے اشاروں پر 126دن تک دھرنہ دیا اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت ضائع کیا ، وقت آگیا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں یکجا ہو کر ایسے لوگوں کا کڑا احتساب کریں جو جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے خواہش مند ہیں،ایم کیوا یم نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ذاتی کردار ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے ہیں ۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے میں نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کو عمران خان کے حوالے سے تمام ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ خط لکھاہے جس میں عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی استدعا کی ہے ، خط میں عمران خان کی امریکہ میں پیدا ہونیوالی بیٹی ٹیرائن وائٹ کے حوالے سے بچی کی والدہ سیتا وائٹ کے لاس اینجلس عدالت میں کیس کا فیصلہ بھی ثبوت کے طور پر بھیجا گیا ہے جبکہ دھرنے کے دوران سرکاری چینل پر حملے اور قبضے کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو کا معاملہ بھی خط میں اُٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ میں پیداہونیوالی اپنی بچی کو نہیں اپنایا اور عدالتوں کا سامناکرنے کے بجائے امریکہ سے پاکستان بھاگ آئے لہٰذا ہم نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کیاہے ۔وسیم اختر نے کہاکہ ہم حکومت دھرنے کے دوران عمران خان کی جانب سے مشکوک گفتگو کا سختی سے نوٹسلے، عمران خان اور انکی جماعت سے پوچھا جائے کہ دھرنے میں خرچ ہونیوالے اربوں روپے کہاں سے آئے ؟جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دھرنے کے پیچھےخفیہ ایجنسیوںکی مبینہ موجودگی کے دئیے گئے بیان کی بھی تحقیقات کروائی جائیں۔

مزید خبریں :