28 جولائی ، 2015
پاکپتن......پاکپتن پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر ایس ایچ او سمیت11افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔پولیس کےمطابق چک بیدی پولیس نےعمران نامی نوجوان کو لڑائی جھگڑے کےالزام میں حراست میں لیا،دوسرے دن اس کی موت واقع ہو گئی۔عمران کےبھائی رمضان نےالزام عائدکیاکہ پولیس نے اس کے بھائی کو ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ زبردستی زہریلا کھانا بھی کھلایا۔مقتول کےورثاءنےپوسٹمارٹم کے بعدگزشتہ روزلاش ڈی پی او آفس کے باہر رکھ کراحتجاج کیاتھا۔پولیس نےایس ایچ او شاہد نذیر،اے ایس آئی عاشق علی اور محرر سمیت11ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کر لیاتاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔