27 جنوری ، 2012
واشنگٹن … امریکا میں پاکستان کی سفیرشیری رحمان نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وکیل ٹینا فوسٹر سے ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران عافیہ کی وکیل نے شیری رحمان کوعافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق آگاہ کیا،امریکا میں پاکستان کی سفیرشیری رحمان اور عافیہ صدیقی کی وکیل ٹینا فوسٹر نے ملاقات کے دوران عافیہ صدیقی کی سزا میں نرمی اور پاکستان واپسی کے بارے میں بات کی۔ شیری رحمان نے ٹینا فوسٹر کو یقین دلایا کہ پاکستانی سفارتخانہ عافیہ صدیقی سمیت اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریگا، شیری رحمان نے بتایاکہ عافیہ صدیقی کا اپنے گھر والوں سے فون پر رابطہ کرانیکی بھی کوشش کی جائے گی۔ اور وہ خود بھی عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گی۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ جیل حکام سے عافیہ کومناسب طبی سہولت فراہم کرنے کے بارے میں بات ہوئی ہے،ٹینا فوسٹر کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ اور ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ ڈاکٹر عافیہ سے رابطے میں ہے۔