27 جنوری ، 2012
ملتان … ملتان کی غلہ منڈی میں رات گئے پانچ دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اس وقت لگی جب ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بعد بجلی آئی تو تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا،جبکہ بعد میں آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے دکانوں کے شٹر توڑ کر دو گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی غلہ منڈی میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگتی رہی ہے ،منڈی میں بجلی کے تارانتہائی بوسیدہ ہوچکے ہیں۔جس کی شکایت بارہامتعلقہ محکموں سے شکایت کی گئی ،لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،جن دکانوں کو آگ سے نقصان پہنچا ان میں تین دکانیں اجناس کی دیگر دو دکانیں پلاسٹک کی شاپر اورترازو باٹ کی تھیں۔