پاکستان
27 جنوری ، 2012

اسکردو:برفباری میں کھلے نالے اورمین ہولز جان کا خطرہ بن گئے

اسکردو … اسکردو میں برفباری ہوئی تو بدلتے موسم سے لوگ لطف اندوزتو بہت ہوئے، لیکن کھلے نالے،مین ہولز اورادھورے منصوبے جان کا خطرہ بن گئے۔ بلتستان ڈویژن میں حالیہ برفباری نے وادی کے حسن میں مزید اضافہ کردیاہے۔موسم کا مزالینے کے لئے مقامی افرادباہر آئے تو کیا پتہ تھا کہ کھلے نالے،ادھورے تعمیراتی منصوبے اور ٹوٹی سڑکیں رنگین مزاجی کو تکلیف میں بدل دیں گی۔اسکردو میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے پھسلن بڑھ گئی ہے۔ایسے میں علمدارروڈ،عباس ٹاوٴن ،اولڈنگ ایریا ،جیل روڈ سمیت کئی اہم علاقوں میں سفر خطرے سے خالی نہیں۔کوئی راہ چلتے گرجاتاہے تو کوئی گرکرزخمی ہوجاتاہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ادھورے منصوبے جلد مکمل کرکے موسم کی سختی کو مزید سخت ہونے سے بچایا جائے۔

مزید خبریں :