پاکستان
16 مئی ، 2012

امریکی انتظامیہ کی پاکستان کیلئے امداد کو مشروط کرنے کی مخالفت

واشنگٹن… امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد کو مشروط کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ موجودہ نازک صورتحال میں پاکستان کو فراہم کردہ امداد پر شرائط عائد کرنا امریکا کیلئے درست ثابت نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز آرمڈ سروسز کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ ایک بل کو منظور کیاگیا تھا جس کے تحت پاکستانی امداد کو مشروط کیاجانا تھا۔ ایوان نمائندگان سے مالی سال 2013ء کیلئے نیشنل ڈیفنس اتھارٹائزیشن ایکٹ کے تحت یہ بل منظور کیا تھا۔ تاہم وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ(او پی ایم) کی جانب سے گزشتہ روز اس ایکٹ کی چند شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے دھمکی دی گئی کہ اس ایکٹ کو ویٹو کردیاجائیگا۔اس ایکٹ کے سیکشن (1211) کے تحت پاکستان کیلئے اتحادی سپورٹس فنڈز پر پابندی بھی شامل تھی جس کو وائٹ ہاؤس نے مسترد کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا تھا کہ یہ اقدام افغانستان میں ہماری کامیابیوں کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :