پاکستان
04 اگست ، 2015

وائٹ کرولا گینگ کیس ، 2مجرمان کو 45،45 سال قید کی سزا

وائٹ کرولا گینگ کیس ، 2مجرمان کو 45،45 سال قید کی سزا

کراچی .......کراچی کی مقامی عدالت نے بدنام زمانہ وائٹ کرولا گینگ کے مجرمان کو 45،45 سال قید کی سزا سنا دی۔کراچی کی مقامی عدالت نے ڈیفنس میں کارروائیاں کرنے والے کرولا گینگ کے2 مجرموں کو ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمات میں45،45سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ مجرم محمد علی ہاجانو اور عمیر ڈیفنس میں لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹا کرتے تھے۔ مجرم محمد علی ہاجانو سابق ای ڈی او ایجوکیشن کا بیٹا ہے۔مجرمان کے خلاف2008 ءمیں گزری تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ انہیں اسی سال گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔مجرمان پر قتل ، اقدام قتل،ڈکیتی اورزیادتی کی مختلف دفعات کے تحت کئی تھانوں میں 37 مقدمات درج کیے گئے تھے،جن میں سے وہ 12 میں بری ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :