کاروبار
04 اگست ، 2015

قومی بچت کا مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان

قومی بچت  کا مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے  کا اعلان

اسلام آباد.......قومی بچت نے مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی بچت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بہبود اسکیم اور پنشن اسکیم پر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ہر مہینے920روپے منافع ملے گاجبکہ ریگولر انکم سر ٹیفکیٹ اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 720روپے منافع ملے گا۔ڈیفنس سیونگ اسکیم کے تحت پہلے مہینے 3700روپے جبکہ آخری مہینے 4400روپے منافع ملے گا۔اس اسکیم کے تحت 100000روپے دس سال میں 240000 روپے ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :