پاکستان
27 جنوری ، 2012

خرم رسول کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا

خرم رسول کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد … فراڈ کیس کے مرکزی ملزم اور وزیر اعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ رات ہی ایف آئی اے کو گرفتاری دیدی تھی۔ اب سے کچھ دیر بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق خرم رسول غبن اور کرپشن کے الزامات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔خرم رسول نے اپنے بھائی کے ہمراہ گرفتار ی دی۔گرفتاری کے وقت خرم رسول کا کہنا تھا کہ میں بے قصور ہوں ، دھمکیوں کے باعث اپنی جان بچاتا پھر رہا تھا،مجھے اور میرے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں،ایک سال سے میرے بچے اسکول نہیں جارہے،زبردستی چیکوں پر مجھ سے دستخط کرائے گئے۔

مزید خبریں :