پاکستان
27 جنوری ، 2012

میمو کمیشن کی طرف سے مہلت کی درخواست ، سماعت30جنوری کو ہوگی

میمو کمیشن کی طرف سے مہلت کی درخواست ، سماعت30جنوری کو ہوگی

اسلام آباد… میمو گیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی طرف سے مہلت کی درخواست پر سپریم کورٹ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے نو رکنی بنچ نے میموگیٹ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایاتھا اور اسے رواں ماہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، کمیشن نے 24 جنوری کو گزشتہ سماعت کے موقع پر اپنی مدت میں اضافے کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا تھا، یہ درخواست باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کو بھجوادی گئی ہے، عدالت اب اس مہلت درخواست کی سماعت 30جنوری کو کرے گی۔

مزید خبریں :