دلچسپ و عجیب
16 مئی ، 2012

آٹھ دن کی محنت بارہ سیکنڈز میں کچرے کا ڈھیر بن گئی

آٹھ دن کی محنت بارہ سیکنڈز میں کچرے کا ڈھیر بن گئی

نیویارک…این جی ٹی…ایک ماہر ڈومینو آرٹسٹ نے اپنی فنکارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ دکھانے کیلئے آٹھ دن کی محنت کو بارہ سیکنڈز میں کچرے کا ڈھیر بنادیا ۔ اس آرٹسٹ نے آٹھ دن کی لگاتار محنت کے بعد 60ہزار رنگ برنگی ڈومینوزکو اپنے ہاتھوں سے جوڑ کر ایک دیوہیکل دیوار کی شکل میں ترتیب دیا اور جب ایک دلکش فن پارہ تیار ہو گیا تو اس نے ایک جھٹکے سے اسے بارہ سیکنڈ میں ڈھیر کر دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کو ئی غلطی نہیں بلکہ تیز رفتار ی سے زیادہ سے زیادہ ڈمینوز گرانے کا کارنامہ تھا جس میں اس آرٹسٹ کو کامیابی بھی ملی۔

مزید خبریں :