دنیا
09 اگست ، 2015

جاپان میں پاکستانی سفیر فاروق عامل کی پروفیسر رئیس علوی سے ملاقات

 جاپان میں پاکستانی سفیر فاروق عامل کی پروفیسر رئیس علوی سے ملاقات

ٹوکیو......عرفان صدیقی....... جاپان میں پاکستان کے سفیر فاروق عامل نے کہا ہے کہ پروفیسر رئیس علوی اپنی تعلیمی مہارت اور اثر وسوخ کو پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیمی تعلقات کی بہتری کے لیے استعمال کریں ، یہ بات سفیر پاکستان نے گزشتہ روز ٹوکیو میں سفارتخانہ پاکستان میں پاکستانی ماہر تعلیم پروفیسر رئیس علوی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ، سفیر پاکستان نے کہا کہ پروفیسر رئیس علوی جاپان میں ٹوکیو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے پہلے پاکستانی پروفیسر کے طور پر پانچ سال خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ پاکستان میں ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن سمیت رجسٹرار کراچی یونیورسٹی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جس کے باعث ان کے نہ صرف پاکستان بلکہ جاپان میں بھی تعلیمی اداروں سے اہم تعلقات ہیں لہذا پروفیسر رئیس علوی کو اپنا اثر وسوخ اورتعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی سطع پر تعلقات بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے اس سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان اپنا بھرپور تعاون فراہم کرےگا ، اس موقع پر ماہر تعلیم پروفیسر رئیس علوی نے سفیر پاکستان کی علم دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کا بہتر مستقل ایک پڑھے لکھے پاکستان میں پوشید ہ ہے اور اپنی پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی معاہدے ہوسکیں اور پاکستانی طالب علم جاپان اور جاپانی طالب علم پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکیں ، انھوں نے کہا کہ وہ جاپان میں اردو کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں برقرار رکھیں گے۔

مزید خبریں :