17 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…حال ہی میں ایک کاروں کے شوقین شخص نے ایسی منفرد اسپورٹس کار تخلیق کی ہے جوبیک وقت خشکی اور پانی دونوں پر چلنے کی صلا حیت رکھتی ہے جسے پانی پر چلتا دیکھ کر یہ اندازہ لگا نا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ کار ہے یا کشتی۔۔۔ Sea Lionنامی یہ گاڑی اپنی مخصوص ظاہری بناوٹ کے باعث ایک بٹن کے دبانے پر چند منٹوں میں کشتی کا روپ دھار کر پانی میں تیرنا شروع کر دیتی ہے ۔2 لاکھ59ہزارڈالرمالیت کی یہ اسپورٹس کار پانی میں 60 میل فی گھنٹہ جبکہ خشکی پر 180میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جاسکتی ہے جسے عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔