17 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں مکمل طور پر اسکوچ ٹیپ سے بنے ماڈلز و مجسموں کے سالانہ مقابلےOff the Roll 2012کے فاتحین کا اعلان کردیا گیاہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس مقابلے کے لیے آرٹسٹوں نے بڑی تعداد میں اسکوچ ٹیپ سے تیار کیے گئے اپنے آرٹ کے نمونے جمع کروائے۔صرف اسکاچ ٹیپ کی مدد سے ماڈلز تیار کرنے کے مقابلے میں اس سال دوسری جنگِ عظیم کے دوران اسکائی ڈائیونگ کرتا پیرا ٹروپر،گاڑی کا مکمل ماڈل،گیندوں سے کھیلتے کتے اور دیگر کئی دلچسپ ماڈلزشامل تھے۔ان تمام اسکوچ ٹیپ ماڈلز کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ دوسری جنگِ عظیم کے اسکائی ڈائیونگ پیرا ٹروپر نے جیت لیا جسے15اسکاچ ٹیپ رولز کی مدد سے تیار کیا تھا اور جیتنے والے کو 5ہزار ڈالر انعام سے نوازا گیا۔