27 جنوری ، 2012
لندن…این جی ٹی…دنیا بھر میں تیز رفتار بڑی گا ڑیوں کے لئے ریس ٹریک تو تیار کیے جاتے ہی ہیں لیکن اب کھلونا گاڑیوں کیلئے بھی جدید سہولیات سے آراستہ منفرد ریس ٹریک متعارف کر وادیا گیا ہے۔لکڑی سے تیار کردہ یہ ریس ٹریک بجلی سے چلتا ہے جس پر مو جود چھو ٹی چھوٹی سٹرکوں پر کھلو نا گاڑیوں کی ریس کر وائی جاتی ہے۔ اس ریس ٹریک کو حقیقی روپ دینے کیلئے اس میں مو جود سڑکو ں کے اردگرد درخت اور گھاس لگا کر اسے مزید دلکش بنادیا گیا ہے۔