27 جنوری ، 2012
کراچی… کراچی میں وکلاء کے قتل کے خلاف احتجاجا دوسرے روز بھی سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی کام معطل ہے۔ کراچی کے علاقے آرام باغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین وکلاء کو قتل کردیا تھا۔ وکلاء کی ٹارکٹ کلنگ کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری تک سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج بھی سندھ ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس کے باعث عدالتی کام معطل ہے ، جس کے باعث سماعت کے لئے آنے والے پریشانی کا شکار ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت چیمبرز میں کی جاتی ہے۔