دلچسپ و عجیب
19 اگست ، 2015

بے چین روسی صدر پیوٹن سمندر میں اتر گئے

بے چین روسی صدر پیوٹن سمندر میں اتر گئے

ماسکو........روسی صدر جہاز کا ملبہ ڈھونڈنے کیلئے سمندر میں اتر گئے؛ولادیمیر پیوٹن نے بحر اسود میں 83 میٹر گہرائی میں سفر کیا۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنی مہم جوئیوں کی وجہ سے آئے دن خبروں کی شہہ سرخیوں میں نظر آتے ہیں اور اس بار روسی صدر جہاز کا ملبہ ڈھونڈنے کیلئے ننھی سی آبدوز کے سہارے سمندر کی گہرائی میں اتر گئے ہیں۔روس کے صدرولاد میرپیوٹن منگل کو چھوٹی آبدوزمیں سوارہوکرپانی کے اندرداخل ہوتے دکھائی دئیے۔ یہ چھوٹی آبدوزکریمیا کے جزیزے کے ساحلی علاقے میں اس جہازکاملبہ تلاش کرے گی جو گزشتہ سال روس نے یوکرین سے پکڑاتھا۔ خاکستری رنگ کاپینٹ سوٹ پہنے پیوٹن نے شیشہ نما بلبلے کے کیبن میں پائلٹ کے ہمراہ سوار ہو کر 83 میٹرگہرائی تک سفرکیا۔ پیوٹن نے بحر اسود میں پانی میں غوطہ لگانے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 83 میٹرکافی گہرائی میں یہ سفر انتہائی دلچسپ تھا۔

مزید خبریں :