17 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تھرمل پاور پلانٹس کو درآمدی کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے 65کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بجلی بحران پر بنائی گئی خصوصی توانائی کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 65کرو ڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا ہے جس کے ذریعے مہنگے تیل پر چلنے والے تھرمل پاور پلانٹس کو درآمدی کوئلے پر تبدیل کرنے کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان میں یہ پروگرام پہلے جامشورو پاور کمپنی کے پلانٹس سے شروع کیا جائے گا ۔