کاروبار
24 اگست ، 2015

قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد پر مذاکرات مثبت رہے ،شاہد خاقان عباسی

قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد پر مذاکرات مثبت رہے ،شاہد خاقان عباسی

اسلا م آباد......وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد پر مذاکرات مثبت رہے ہیں، قطر کی جانب سے کوئی تاخیر یا رکاوٹ نہیں، پاکستان نے ادائیگیوں سے متعلق کچھ معاملات کو حتمی شکل دینی ہے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی درآمد کے منصوبے پر مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے ۔ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ قطر کی جانب سے پاکستان کو ایل این جی کی برآمد میں کوئی تاخیر نہیں تاہم پاکستان نے درآمدی ایل این جی کی ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق کچھ معاملات کو حتمی شکل دینی ہے ۔ اس کے بعد کے بعد پی ایس او اور قطر گیس ایل این جی کی خریدوفروخت کے معاہدے پر دستخط کر سکیں گی ۔ 15 سالہ مجوزہ معاہدے کے تحت پاکستان پہلے سال 20کروڑ مکعب فٹ یومیہ جبکہ دوسرے سال سے 40کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرے گا۔ قطر کا وفد مذاکرات کے بعد واپس چلا گیا ہے ، مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

مزید خبریں :