کاروبار
17 مئی ، 2012

بجلی کی نئی قیمتیں مسترد،تاجروںکایکساں لوڈشیڈنگ کا مطالبہ

لاہور…قومی تاجر اتحاد کے صدر عرفان اقبال شیخ نے بجلی کی نئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ شیڈول فوری جاری کیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر قومی تاجر اتحاد عرفان اقبال شیخ اور جنرل سیکرٹری نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ بجلی گیس پٹرول مہنگا ہو نے سے تا جروں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اب بجلی مہنگی کے کے دوبارہ ڈرون حملہ کیا گیا ہے جو نامنظور ہے عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بجٹ میں نئے ڈیموں اور تونائی بحران کم کرنے کے لئے دس فی صد رقم رکھی جائے مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آ باد تک لانگ مارچ کریں گے قومی تاجر اتحاد نے لاہور کی مارکیٹوں میں 3 بجے سے رات 8 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

مزید خبریں :