25 اگست ، 2015
اسلام آباد.........الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیاہے ، کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی بھی شروع کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن نے پاک فوج کو کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غور کیا۔اگلے چند دنوں میں وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے رابطے کر کے سیکورٹی پلان تشکیل دیاجائےگا۔ پنجاب اورسندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے کیلئے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی بھی شروع کردی ہے، یہ عمل کل تک مکمل کرلیاجائےگا۔