26 اگست ، 2015
نیویارک....... صرف لافٹر تھراپی ہی صحت پر اچھے اثرات نہیں ڈالتی،کبھی کبھی رونا بھی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ ذہنی دباؤ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بس اس کیلئے بہانے ہوں گے تھوڑے سے آنسو، جی ہاں نیدر لینڈ میں ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق آنسو بہانے سے انسان کے اندر کا سارا غبارختم ہوجاتا ہے، جس کے بعد انسان کے جذبات میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے ،جس کا انسان کے موڈ کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔