26 اگست ، 2015
بیجنگ.......چین میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑی کمپنیوں نے اپنے پروگرامرز کی حوصلہ افزائی کے لیے چیر لیڈرز بھرتی کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں میں خاص طور پر آئی پی ایل میں آپ نے چیر لیڈرز کو ضرور دیکھا ہوگا ، جو ہر چوکے چھکے اور گرتی وکٹ پر رقص کرتی ہیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ تو بڑھتا ہی ہے، تماشائیوں کا جوش و خروش بھی دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ اب چین میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑی کمپنیوں نے اپنے پروگرامرز کی حوصلہ افزائی کے لیے چیر لیڈرز بھرتی کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق پروگرامرز کے لیے بھرتی کی گئی یہ چیر لیڈرز صرف اپنے افسر کا حوصلہ ہی نہیں بڑھائیں گی بلکہ ان کے کھانے کا آرڈر بھی وصول کریں گی اور کام کے خشک اور بوریت والے ماحول کو خوشگوار بھی بنائیں گی۔ یہ چیر لیڈرز وقتاً فوقتاً ایک سے دوسرےاسٹاف ممبر کے پاس جائیں گی، ان کا حال احوال پوچھیں گی اور دفتر میں گٹار بھی بجاتی نظر آئیں گی تاہم چین میں بعض حلقوں نے دفاتر کے لیے چیر لیڈرز کی بھرتی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔