27 اگست ، 2015
ملتان.......پہلےسعد رفیق، پھر ایاز صادق اور اب صدیق بلوچ۔ سیاسی میچ میں عمران خان نے ن لیگ کی تین وکٹیں اڑادیں، ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پر ملک بھر میں کپتان کے کھلاڑیوں کا جشن جاری ہے۔حلقہ این اے154کا فیصلہ آتے ہی بزرگوں پر جوانی آگئی، خوشی میں جھوم اٹھے۔فیصل آباد ہو یا سیالکوٹ ، گوجرانوالا ہو یا رحیم یارخان، جہاں جہاں فیصلےکی خبر پہنچی وہاں وہاں پی ٹی آئی کےکارکن جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔کپتان کے کھلاڑیوں نےڈھول کی تھاپ پر ایسا رقص کیا کہ دیکھنے والے پلکیں جھپکنا بھول جائیں۔فیصلہ آنے کے بعد جہانگیرترین ملتان میں اپنی رہائش گاہ پہنچے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پھول نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔ جہانگیرترین نے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا اور پھر بارگاہ الہٰی میں سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔