27 اگست ، 2015
کراچی........کرپشن کے ملزمان کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، بیرون ملک اہم شخصیات کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی تیاری کی جارہی ہے، ایف آئی اے اور نیب نے بعض افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائریز میں پیش رفت کے لئے نیب اور ایف آئی اے نے مختلف شخصیات کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کوارسال کردی، کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث شخصیات کو ملک واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ تیار تو کرلئے گئے لیکن ابھی انھیں جاری نہیں کیا گیا ہے ، کرپشن میں ملوث افراد کو بلانے کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن شخصیات کے ریڈ وارنٹ تیار کرلئے گئے ہیں ان میں بزنس مین انور مجید، سابق سرکاری افسر منظور کاکا ، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو اور سیاسی شخصیت اویس مظفر شامل ہیں۔