27 اگست ، 2015
اسلام آباد.......چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ ڈپٹی چیئرمین ، قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف میں سب سے کم نکلی، سینیٹ سیکرٹریٹ نے تفصیلات سینیٹ کی نئی ویب سائٹ پر جاری کر دیں۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو ٹیکس کٹوتی کے بعد ملتے ہیں ایک لاکھ 16 ہزارروپے، ذرائع سینیٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ ہاؤس الاؤنس نہیں لیتے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کی کل تنخواہ 2 لاکھ 65 ہزارروپے کٹوتی کےبعد ملتے ہیں 2 لاکھ 32 ہزار روپے، قائدایوان راجا ظفرالحق کی تنخواہ بنتی ہے 2 لاکھ 35 ہزار روپے جبکہ سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن کوکل ملتے ہیں 2 لاکھ 35 ہزار۔