27 اگست ، 2015
اسلام آباد....... افغان باشندوں کو بڑی تعداد میں پاکستان کے شناختی کارڈز جاری ہونے کے انکشاف کے بعد پاکستان نے افغان باشندوں کے 79ہزار816 شناختی کارڈز منسوخ کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغانیوں کو جاری شناختی کارڈز کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے تاہم پہلے مرحلے میں 79ہزار816 شناختی کارڈ زمنسوخ کیےگئےہیں، دیگر کی چھان بین جاری ہے۔ منسوخ کیے گئے شناختی کارڈز کے حامل افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قانون کے مطابق ایسے افرادکو 7سال قید اور ملک سے بے دخلی کی سزا ہو سکتی ہے۔