پاکستان
27 اگست ، 2015

سندھ میں جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، ندیم نصرت

سندھ میں جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، ندیم نصرت

لندن .......ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ آج سندھ میں جوکچھ ہورہا ہے اس کی ذمہ دارصرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہے۔ لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پوری قیادت نے کھل کر کراچی آپریشن کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی مخالفت کی، پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن پر دو سال سے خوشی کے شادیانے بجاتی رہی، آج پیپلزپارٹی کی قیادت کو پہلی بار کراچی آپریشن کی خرابیاں نظرآرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کو مشورہ دینے والی پیپلزپارٹی کوبھی اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سامنا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :