27 اگست ، 2015
کراچی.......رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزمان رشید گوڈیل کے گھر سے نکلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے سے موجود تھے، ملزمان فائرنگ کےبعد جس راستےسےفرارہوئے وہاں پولیس کنٹرول کے کیمرے تھے۔ حکام کے مطابق کیمرے خراب ہونے کے باعث ان کی تصویریں، فوٹیج نہ بن سکی، کیمرے ٹھیک ہوتے تو تحقیقات میں مدد مل سکتی تھی۔