پاکستان
27 اگست ، 2015

وزیراعظم کی صدارت میں مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم کی صدارت میں مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد.......ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلا س میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف عدالت جانے کی تجویز دی تو صرف غلام دستگیرخان نے حمایت کی۔ باقی سب ضمنی انتخابات لڑنے کے حامی نکلے۔ وزیر اعظم نے کہا عوام کی عدالت میں جانا چاہئے،عوام کس کی سیاست پسند کرتے ہیں،اب فیصلہ ہو جانا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں بھی ضمنی الیکشن لڑا جائے گا،وزیر اعظم نے کہہ دیا کہ خواجہ صاحب بیرون ملک سے واپس آئیں تو استعفا دیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے شکوہ کیا کہ عمران خان کا رویہ اور لب و لہجہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے، اب جواب بھی اُسی طرح دیا جائے ۔ وزیر اعظم بولے ان میں اور ہم میں فرق ہونا چاہئے ، عوام سب دیکھ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو بھی کہہ دیا کہ آپس کے اختلافات بھی فوری ختم کریں۔

مزید خبریں :