27 اگست ، 2015
اسلام آباد......... بلدیاتی انتخابات پر وزیراعظم کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، ارکان پارلیمنٹ و اسمبلیز کے بیٹے، بیٹیوں، بہن بھائیوں یاداماد کوٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نئی حکمت عملی پروزیراعظم نے فیصلے سنا دئیے، اب خاندانی سیاست نہیں ،پارٹی کی سیاست ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے دیرینہ کارکنوں اور ورکروں کو ٹکٹ دیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی کوکونسلز،تحصیل اور ضلع کی سطح پر فوری آرگنائز کرنے کی ہدایت کردی۔