28 اگست ، 2015
کراچی........ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق ملاقات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپیکس کمیٹی، صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔