پاکستان
27 جنوری ، 2012

منصوراعجاز کی سیکیورٹی پرشہبازشریف کا بیان توہین عدالت ہے،رحمن ملک

منصوراعجاز کی سیکیورٹی پرشہبازشریف کا بیان توہین عدالت ہے،رحمن ملک

اسلام آباد… وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ منصوراعجاز کو سیکیورٹی دینے سے متعلق شہبازشریف کا بیان توہین عدالت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ شہبازشریف کوپتاہونا چاہیے کہ لاہور پاکستان کا حصہ ہے، اپنے وکلاکو کہوں گا کہ وہ شہبازشریف کے بیان کے خلاف عدالت جائیں۔ لاہور میں مشتبہ ادویات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے مطالبہ کیا کہ لاہور ادویہ اسکینڈل پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے ری ایکشن کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پروزیراعلیٰ پنجاب کو وزیرصحت کی وزارت سے مستعفی ہونا چاہیے، سیکریٹری اور اسپتال کے ایم ایس کے خلاف اگر ثبوت ملتے ہیں تو ان کو گرفتار کیا جائے ۔

مزید خبریں :