29 اگست ، 2015
کراچی......کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میںایک شخص جاںبحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دھماکا فیکٹر ی میں بوائلر پھٹنے سے ہوا۔سائٹ کے علاقے میں واقع پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں دھماکے کے وقت کام کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔