29 اگست ، 2015
کراچی .....رینجرز اہلکارضیا الدین اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔رینجرز نے اسپتال کے میڈیکل ایڈمنسٹریشن انچارج کو حراست میں لے لیا ہے۔ناظم آباد میں واقع ضیا الدین اسپتال میں پہنچنے والے رینجرز اہلکاروں نےفنانس ،ایڈمنسٹریشن اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے اہم دستاویزات کو تحویل میں لے کر اسپتال انتظامیہ سے پوچھ گچھ شروع کی ۔ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکار اسپتال کے ایڈمنسٹریشن انچارج ڈاکٹر یوسف ستار سے پوچھ گچھ کی اور انہیںاپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔