پاکستان
30 اگست ، 2015

لوئر دیر میں سموسے بیچنے والے کی انٹر میں پہلی پوزیشن

لوئر دیر میں سموسے بیچنے والے کی انٹر میں پہلی پوزیشن

لوئر دیر........ لوئر دیرمیں سموسے فروخت کرنے والے ہونہارطالب علم نے انٹربورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے غریب والدین کا سرفخر سے بلند ہوکردیا۔شاہ فیصل سموسے بیچتا ہے ، لیکن وہ ذہین طالب علم بھی ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے انٹر امتحان میں اس نے کمپیوٹر سائنس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اعلیٰ تعلیم کا حصول شاہ فیصل کا خواب ہے جس کی تکمیل کے لیے اس نے پشاور یونیورسٹی میں کمپیوٹر سسٹم انجینئر نگ میں داخلہ لے لیا ہے۔شاہ فیصل کو پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی میں قابلیت کی بنا پر داخلہ تو مل گیا مگر اب اس کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنے تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھا سکے ۔ کالج سےواپس آنے کی بعد وہ اپنے والد کے ساتھ چکدرہ بازار میں سموسے بیجتا ہے جس سے ان کے گھر کے اخراجات ہی مشکل سے پورے ہوتے ہیں۔ شاہ فیصل نے خیبرپختونخوا حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی جائے۔خیبرپختونخوا میں یونیورسٹی میں داخلے کے لیے منعقدہ ای ٹی ای اے ٹیسٹ میں 14ہزار امیدواروں میں سے شاہ فیصل 57 ویں نمبر پر آیا ہے ۔شاہ فیصل کہتے ہیں کہ وہ انجینئرنگ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان اور ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں :