30 اگست ، 2015
کراچی........ کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار نیپا کے قریب اتوار بازار میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نظام حسین اور محمد شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور فراف ہونے میں کامیاب ہوگئے۔