31 اگست ، 2015
لاہور .....لاہور میں واقع میو اسپتال سے متصل لیڈی ایچی سن گائنی اسپتال کے آپریشن تھیٹرز جراثیم کش اسپرے کرانے کیلئے بند کر دیئے گئے ۔ مریضوں اور ان کے ورثا نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔لیڈی ایچی سن اسپتال میں آنیوالے مریضوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس اور متبادل انتظامات کے جراثیم کش اسپرے کرنے کے نام پر آپریشن تھیٹر بند کردیے ۔ زچگی کی حالت میں آنیوالی خواتین کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہاہے ۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹرز جراثیموں سے پاک کرنے کیلئے بند کیے گئے ہیں تاہم ایمرجنسی کی صورت میں 2 آپریشن تھیٹرز کام کررہے ہیں۔