01 ستمبر ، 2015
کراچی.....آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔چیئرمین چیرمین پٹرولیم اینڈسی این جی ایسوسی ایشن شبیر سلیمانجی کے مطابق آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے کراچی میں 30فیصدپمپس پرپٹرول دستیاب نہیں۔شبیرسلیمانجی نے امید ظاہر کی ہے کہ کل تک صورتحال میں بہتری آجائےگی۔واضح رہے کہ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےتیل کی ترسیل پرسیلزٹیکس کو مستردکرتے ہوئے ہڑتال کردی ہے۔