01 ستمبر ، 2015
لندن.......دنیا بھر میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں جو خود اپنی ذات کے بہت بڑے فین ہوتے ہیں ۔سارہ رینے نامی خاتون اپنے آپ سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے ایک ماہر کیک ڈیزائنر کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اُن سے اپنے پورٹریٹ کی شکل میں کیک تیار کروالیا۔سارہ رینے کی شکل کے کیک کی تیاری میں جولیٹ سیر نامی بیکر نے باداموں کے حلوے اور اسپونج کیک کا سہارا لیااور اُن سے حد درجہ مماثلت رکھتا کیک ڈیزائن کرڈالا جس میں بعد ازاں تمام جزئیات کو باریک بینی سے نمایاں کرنے کیلئے فوڈ کلرز کا سہار الیا گیا۔